کراچی میں کےبی آر سوسائٹی کےنالےمیں گزشتہ روز گرنے والی بچی کا پتہ نہیں چل سکا

یہ مناظر ہیں،،کے بی آر سوسائٹی کے،،جہاں گزشتہ روز نالے کی صفائی کا کام جا ری تھا،،کہ ہیوی مشینری نالے کے کنارے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے کچےمکان سےٹکراگئی، ،جس سے مکان منہدم ہوا اور اس میں موجود افراد نالے میں بہہ گئے،،ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے معذور خاتون شہناز کی لاش اوردوسری خاتون اور بچی سمیت چار زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا،،
جب کہ تین سالہ حرا کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا،حرا کےوالد کا کہنا تھا،کہ نالے کی صفائی کا کام شروع کرتے وقت ہم نے کے ایم سی اہلکاروں سے پوچھا تھا،،کہ کسی کاگھرتو گرانے نہیں آئے،جس پر ان کاکہناتھا،ابھی صفائی کیلئے آئے ہیں،،جس وقت حادثہ ہوا وہ گھرپر نہیں تھا،حرا کی والدہ نے انتظامیہ سے بچی کو جلد ڈھونڈے کامطالبہ کیا،ندی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات ریاست کی اجازت کےبغیر ممکن نہیں،،اگر اسی طرح غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو آنے والے وقتوں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے،کیمرہ مین سلمان مصطفیٰ کے ساتھ اظہر زیدی وقت نیوز کراچی،،