شانگلہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ ریلے کی زد میں آکر تین پن بجلی گھر تباہ ہوگئے

شانگلہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے پانی متعدد علاقوں میں داخل ہوگیا۔ لانگوڑی میں طوفانی ریلے کی زد میں آکر تین پن بجلی گھر اور تین گاڑیاں بہہ گئیں۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔ حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث سڑکیں بند ہیں کئی جگہوں پر سڑکیں بھی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے سیلابی صورتحال کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی ہے۔