چین نے تیز رفتار ٹرین چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے

Jul 15, 2016 | 18:43

چینی صوبے حنان کے شہر جیانگ زو میں جمعے کی صبح چین کی دوسری تیز رفتار ترین ٹرین نے پہلا تجرباتی سفر کیا ،،اس سفر کے دوران دو ٹرینیں مخالف سمتوں میں چلائی گئیں اور ان دونوں نے چار سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک دوسرے کو کراس کیا ،چینی ریلوے کے انجینئرز اور ما ہرین کا کہنا تھا کہ اس کامیاب تجربے کے بعد اب صرف یہ طے کرنا باقی ہے کہ جب دونوں ٹرینیں ایک دوسرے کو کرتاس کرتی ہیں تو ہوا کے دباؤ سے ان پر کیا اثرات مرتب ہونگے ،پہلے سفر کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے اور اس کی روشنی میں ٹرین پر مزید کام کیا جائے گا ،،دنیا کی تیز رفتار ترین ٹرین جاپان میں چلائی جا چکی ہے جس کی رفتار چھہ سو تین کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ،،چین میں بھی اس وقت چار سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک بلٹ ٹرین آپریشنل ہے

مزیدخبریں