رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

Jul 15, 2016 | 18:47

جمعة المبارک کے روز سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 27 منٹ پر سورج کعبة اللہ کے عین اوپر تھا پاکستان میں یہ وقت2 بجکر 27 منٹ تھا ۔ سورج کعبة اللہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو جغرافیائی لحاظ سے مکہ سے دور دراز کے خطوں میں بسنے والے لوگ قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ اگر ایک چھڑی کو زمین پر عمودی طور پر نصب کیا جائے، یعنی اس کا بالائی سرا آسمان کی جانب ہو، تو سعودی وقت کے مطابق 12 بجکر 27 منٹ پر قبلہ کی سمت اس چھڑی کے سائے سے عین مخالف سمت میں ہو گی،،رواں برس سورج دوسری مرتبہ خانہ کعبہ کے اوپر آیا،،اس سے قبل اٹھائیس مئی کو سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا

مزیدخبریں