گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا

گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ،،، جس میں مقبضوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی پر اہم فیصلے کئے گئے، وفاقی کابینہ نے بھارتی بربریت کیخلاف منگل کے روز ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا جبکہ مسئلہ کشمیر پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ بھی ہوا
کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے لئے اپنی اخلاقی سیاسی اور سفارتی امداد کو جاری رکھے گی،،، کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اجلاس میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ دنیا بھر میں اپنے سفرا کے ذریعے بھارتی فوج کے غیر انسانی مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں،،،کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر مکمل یقین رکھتا ہے، تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا بھارتی بددیانتی ہے
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اقوام متحدہ کو یاد دلائے گئے نامکمل ایجنڈے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ خود اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے نئے سرے سے کوششوں کاآغاز کرے،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی جانب سے اسلحے کا بے رحمانہ استعمال مہذب دنیا کے لئے ناقابل قبول ہے،، بھارت نے جنوبی ایشیا کے عوام کے جذبات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو یہ خطے میں امن کیلئے نیک شگون نہیں ہو گا۔۔۔ بھارت کے مظالم جہدوجہد آزادی کشمیر کو مزید مضبوط کریں گے ،، بھارت کے سات لاکھ فوجی کشمیر کی تحریک کو دبا سکی نہ دبا سکے گی ،، بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے،،پورا پاکستان کشمیر کیساتھ کھڑا ہے،، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو اس ظلم سے روکے جو کشمیریوں کے خلاف روا رکھا جارہا ہے