نيب بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں وزير خزانہ اسحاق ڈارکيخلاف پندرہ سال سےزير التوا منی لانڈرنگ کی تحقيقات ختم کرنےکی منظوری دی گئی

اسلام آبادمیں نيب بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں وزير خزانہ اسحاق ڈارکيخلاف پندرہ سال سےزير التوا منی لانڈرنگ کی تحقيقات ختم کرنےکی منظوری دی گئی ،اجلاس میں سابق وزير بلوچستان اسفنديار کاکڑ کے خلاف ريفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی، اسفنديار کاکڑ پر سرکاری گندم کی خوردبرد ميں چھالیس کروڑ کی بدعنوانی کا الزام ہے، اس کے علاوہ سابق ميئر گوجرانوالہ اسلم بٹ کيخلاف مہنگا ٹھيکہ دينے کے الزام کا ريفرنس بھی شامل کیا گیا، جبکہ سابق ارکان اسمبلی شفقت شيرازی اور اعجاز شيرازی کيخلاف ناجائز اثاثہ جات کے الزام کی انکوائری کرانے کا حکم بھی دیا گیا، اجلاس میں ملتان ميں ميپکو اور ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک کے اسکينڈل کی ازسرنو تحقيقات کرانے کی منظوری دی گئی، سندھ کے وزير دوست محمد رحيمو کيخلاف ناجائز اثاثہ جات الزام کی انکوائری کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔