سانحہ مستونگ پر عالمی برادری بھی غمزدہ، واقعے پر افسوس و مذمت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں، سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں، محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سےدلی ہمدردی ہے اور سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جرمن چانسلراینجلا مرکل نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کے نام تعزیتی پیغام میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں انتخابی مہم میں دہشت گرد حملے پرشدید دکھ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ مستونگ حملہ پاکستان کے انتخابی اورجمہوری عمل پرحملہ ہے، تعزیتی پیغام میں انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کے سیاسی رہنما انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کیلیے ہرممکن کوشش کریں.