شریف خاندان کی نوازشریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد

Jul 15, 2018 | 01:34

شریف فیملی خصوصی طیارے کے ذریعے نوربیس اسلام آبادپہنچی، صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے والدہ شمیم اختراوربیٹوں حمزہ اورسلمان شہبازکے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرسے ملاقات کی، ملاقات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی جو پونے گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا،اس موقع پرجیل کے اندرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،جیل سے واپسی پرگیٹ پرموجود چند لیگی کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے جن کاشہباز شریف نے ہاتھ ہلا کرجواب دیا اورواپس لاہورروانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں