اگرشکست کا خوف نہیں توبلاول کا راستہ کیوں روکتے ہو،آصف زرداری

Jul 15, 2018 | 01:57

سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے راستے میں رکاوٹیں کوئی نئی بات نہیں ۔1988سے لے کر2018تک ہرانتخابات کے دوران کبھی آئی جے آئی بنائی توکبھی پیپلزپارٹی کی جیتی ہوئی نشستیں چوری کی گئیں۔اگرشکست کا خوف نہیں توبلاول کا راستہ کیوں روکتے ہو،ان کا کہنا تھا کہ ترقی،روشنی اورامن بلاول کا منشورہے،رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے،،پچیس جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا،،انھوں نے کہا کہ جب کوئی خاندان دہشتگردی کا شکارہوتا ہے توانہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔ وہ دہشتگردی کے شکارخاندانوں کا درد سمجھ سکتے ہیں۔اگرنیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کیا جاتا توآج یہ حالات نہ ہوتے۔

مزیدخبریں