پی ایس پی عام انتخابات میں ان نشستوں سے کامیابی حاصل کرے گی جہاں سے سوچا بھی نہیں جاسکتا،مصطفی کمال
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ کراچی سرجوزف کارڈینیئل کوٹس سے ملاقات کی، جس میں ملک کے موجودہ حالات اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مستونگ واقعے پر پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے شہدا کےلئے دعا گو ہوں، ملک میں جب بھی سیاسی صورتحال ہوتی ہے تو کبھی دھماکے ہوتے ہیں تو کبھی بارڈرزپر سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، لیکن ظلم اور جبر ختم ہوکر رہے گا۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ، عام انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، پی ایس پی کا پیغام ہر گھر میں پہنچ رہا ہے، پی ایس پی ان نشستوں سے بھی کامیابی حاصل کرے گی جہاں سے سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ مصطفیٰ کمال نے کرسچن کمیونٹی اور عوام سے اپیل کی کہ عام انتخابات میں ڈولفن کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔