فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل کے لئے گھمسان کی جنگ آج ہوگی، کروشیا اور فرانس کی ٹیمیں ٹکرائیں گے.
روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کا سب سے معرکہ کس کے نام رہے گا، فیفا ورلڈکپ کا ٹائٹل کون سی ٹیم اڑالے جائی گی ، دنیائے فٹ بال کی دو بڑی ٹیمیں کروشیا اور فرانس آج مد مقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو ہرانے کے بعد فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو دھول چٹانے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کس کی ہو گی جیت، کس کی ہو گی ہار،،فٹبال شائقین کو ہے میگا ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار،،،کون فیفا ورلڈ کپ اٹھائے گا اور کون خالی ہاتھ گھر جائے گا، فیصلہ آج ہوگا۔