امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات لڑنے کا بھی بڑا اعلان کردیا، برطانوی اخبارکوانٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو دوہزار بیس کے انتخابات میں انہیں شکست دے سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، ملکہ برطانیہ بہت خوبصورت خاتون ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے انہیں بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔