نواز شریف اور مریم نوازسےشہبازشریف اوران کی والدہ سمیت خاندان کے افراد نے ملاقات کی ،

Jul 15, 2018 | 10:48

اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے شہباز شریف، ان کی والدہ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد، خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، جہاں سے وہ اڈیالہ جیل گے۔ شہباز شریف اور فیملی نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی، ملاقات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی جوپونے گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی،نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان کارڈیالوجسٹ بھی فیملی کے ہمراہ تھے،ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اس موقع پر جیل کےاندر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جیل سے واپسی پرگیٹ پر موجود لیگی کارکنوں نے نوازشریف کےحق میں نعرے لگائے جن کا شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کرجواب دیا اورواپس لاہورروانہ ہوگئے،قوانین کے مطابق گرفتاری کے پہلے 2 روز کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں