چیئرمین تحریک انصاف نے شریف خاندان کی دولت واپس لا نے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد قانون کی با لا دستی ہے۔ عمران خان نے قومی دولت کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے کے انتظامات کرے۔عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پر امن احتجاج کو خوش آئیند قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیجانب سے جس شعور کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہو گا ، شہباز شریف کو بھی کٹہرے میں لائیں گے۔ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، نوٹس کا جواب دیں گے شریف خاندان کے تین مفرورں کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا۔ عمران خان نے بابر اعوان کو شہباز شریف کے خلاف کیسز پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔