یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انجینرنگ میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا،
لاہور میں یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےزیر اہتمام انجیئنرنگ میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا، انجینیئر بننے کی خواہش رکھنے والے پچاس ہزار سےزائدطلبا و طالبات نے اپنی قسمت آزمائی،انٹری ٹیسٹ کیلئےصوبےبھرمیں کل تیرہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے،جن میں لاہور،کالا شاہ کاکو،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال،بہاولپور،ٹیکسیلا،اسلام آباد ،گجرات اوردیگر اضلاع شامل ہیں،یو ای ٹی کیمپس لاہور میں کل چودہ ہزار طلباء و طالبات نےحصہ لیا ،،اس موقع پر یو ای ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائےگا،پاکستان کامستقبل تکنیکی تعلیم حاصل کرنے اور اس کے نفاذ سے منسلک ہے،سی پیک کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں مہارت یافتہ انجینیئرز کی بڑی تعداد درکار ہو گی انٹری ٹیسٹ کیلئےطلباءوطالبات کو ایک گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایات دی گئیں، ٹیسٹ دینے کے بعد ہر چہرہ خوش اور بہتر کل کی لگن سے روشن دکھائی دیا۔۔