کراچی میں ایم ایم اے نے پنڈال سجا لیا ہے،
دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل شہر قائد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے رضاکار اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،منتظمین کی جانب سے جلسہ گاہ کےاطراف بینرز،پارٹی پرچم اور قائدین کے تصاویر کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں،جلسہ عام سے مرکزی قائدین فضل الرحمان،سراج الحق اور ساجد میر سمیت دیگر شام چھ بجے خطاب کریں گے۔