عوام کرپٹ مافیا کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کا انتخاب کریں۔ سراج الحق
متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا وو ٹ غریب کی طاقت ہے اس سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں بلاول کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بلاول کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو الیکشن کے بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کریں گے سارج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کو 25 سال سے محروم اور مکینوں کو یر غمال رکھا گیا۔ عالمی شازشوں کو شکت دینگے۔ اب قوم اسلامی نظام کو ترجیح دیے گی کیمرا مین زاہد حسین کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی