اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کےلئے سازگار ماحول نہیں مل رہا، سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم نہیں کیےجارہے، پیپلزپارٹی اور چند دیگر جماعتوں کو الیکشن سے روکا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کودیوارسے نہ لگایا جائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ،اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، اداروں اپنے آئینی دائرے میں رہیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں، الیکشن کومتنازعہ بنانے کی کوشش ملکی مفاد میں نہیں ، متنازع الیکشن سے متنازع پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو زندہ لاشیں اور گدھا کہنا عوام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، آزادی اظہار بنیادی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنائے گی، دہشت گرد خوف کی فضا سےانتخابات متاثرکرنا چاہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پرشروع سےعمل نہیں کیا گیا،دہشت گردچاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت نہ ہو۔