اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں شہری اشیائے خورونوش کے سستے داموں نہ ملنے اور اشیا کے معیار پرنالاں دکھائی دیئے۔
وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ اتوار بازار تو لگوا دیتی ہے مگر قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں۔ شہری کہتے ہیں۔ سستے بازار میں میں بھی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی سٹال مالکان سے ملی بھگت کرکے اشیا مہنگے داموں فروخت کرتے ہے۔ دوسری جانب بازار میں جڑواں شہروں کے عوام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سجائے گئے ان بازاروں سے مستفید ہوتے ہیں خاصے مطمئن بھی نظر آتے ہیں کہ مناسب اشیاء ایک چھت تلے دستیاب ہیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سجائے جانے والے سستے بازار خریداری کی بناء پر عوام کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ، سستے بازاروں کا رخ کرنے والے عوام ان سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہفتہ وار بازاروں میں عوام کو خصوصی ریلیف دے۔