نگران وزیر اعظم ناصرالملک کی ساراوان ہاﺅس میں سراج رئیسانی شہید کے اہلخانہ سے تعزیت
ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ساراوان ہاوس کوئٹہ پہنچے،، انہوں نے شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی،، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکومتی شخصیات بھی تھیں،