سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ قابلِ مذمت ہے ،، ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری
اپنےایک بیان میں سابق صدرآصف زرداری نے لیگی کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کی مذمت کی ،، انہوں نے کہا کہ ،، سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں،، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا ،، آصف زرداری نے کہا کہ گالی اورگولی کی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے ،،جن کی زبان پر گالی ہے وہ ملک اور عوام کو کیا دیں گے ،، ان کا کہنا تھا کہ ،، بلاول بھٹوعوام سے دور نہیں رہ سکتے ،، الیکشن کمیشن تمام سیاسی پارٹیوں کوانتخابات میں محفوظ ماحول فراہم کرے