قوم جانتی ہے کہ کیا ہورہا ہے، پچیس جولائی کوپی ٹی آئی کارکن شیرکوووٹ دیں گے, رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب
سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں نوازشریف اورمریم نواز کے لیے گلدستے خریدے،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن کوتمام پارٹیوں کے تحفظات دور کرنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورنہ ہوئے توالیکشن کی شفافیت پرسوالات اٹھیں گے،،انھوں نے کہا کہ لاہورمیں پرامن مارچ پرروکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تین دن پہلے گرفتاریاں کی گئیں،لیگی قیادت پردہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے،قوم جانتی ہے کہ کیا ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان افسوسناک ہے،پچیس جولائی کوپی ٹی آئی کارکن شیرکوووٹ دیں گے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سانحے کی مذمت کرتے ہیں،،بلورخاندان نے جہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں