مردان میں ایک قومی اوردوصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرن لیگ اورمتحدہ مجلس عمل کے درمیان اتحاد ہوگیا
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک قومی اوردوصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرپاکستان مسلم لیگ ن اورمتحدہ مجلس عمل کے مابین انتخابی اتحاد ہوگیا،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام اورایم ایم اے کے صدرمولانا گل نصیب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی اتحاد کا اعلان کیا،این اے اکیس مردان پرمولانا شجاع الملک متحدہ مجلس عمل اورمسلم لیگ ن کے مشترکہ اُمیدوارہوں گے،پی کے 51 اورپی کے 52 پرحاجی خان اکبرآفریدی اورنواب ارسلا خان ہوتی مسلم لیگ ن اورمتحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوارہونگے،،امیرمقام اورمولانا گل نصیب خان نے ماضی کی طرح آئندہ بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،،ان کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے،،انتخابی ماحول دونوں سیاسی قوتوں کیلئے سازگارہے،،ہمارے امیدوارانتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے