عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے اپنا جواب تیاکرلیا, سترہ جولائی کوعالمی عدالت میں جمع کرائے گا
عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے اپنا جواب تیاکرلیا، پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے،پاکستانی جواب چارسوسے زائد سوالات پرمشتمل ہے،،،پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹرانڈیا کےعہدے پرفائزڈاکٹرفاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی،سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب جمع کرانے ڈاکٹرفریحہ بگٹی سمیت دفترخارجہ کے دیگرحکام پرمشتعمل ٹیم نیدرلینڈ کے شہردی ہیگ پہنچ گئی ہے،پاکستان اپنا جواب سترہ جولائی کوعوالمی عدالت میں جمع کرائے گا،،،یہ پاکستان کی جانب جواب الجواب میں پہلا جواب ہوگا،،پاکستان نے پہلا جواب گزشتہ سال تیرہ دسمبرکوجمع کرایا تھا،ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے،بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے گئے ہیں