شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے 870 افراد کو قتل کروایا، نواز شریف اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر مظلوم اور معصوم شکل بنا رہا ہے، عمران خان
ایک ہی دن میں کپتان نے تین شہروں میں جلسے کیے،، مخالفین کے خوب لتے لیے،، جھنگ کے جلسے میں عمران خان کا زیادہ فوکس شہباز شریف پر رہا،، بولے ،، شریفوں نے پولیس کو تباہ کردیا،، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے 870 افراد کو قتل کروایا،، عمران خان نے کہا کہ ،، جمہوریت نظام کا نام ہے اور اس میں ادارے کام کرتے ہیں،، لاہور کے بادشاہ کو کیا پتہ کہ جھنگ کے کیا مسائل ہیں،، فیصل آباد میں کپتان نے نواز شریف کو نشانے پر رکھا،، بولے نواز شریف آج اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر مظلوم اور معصوم شکل بنا رہا ہے،، اس نے قوم کا 300ارب روپیہ اپنے بچوں کی 16 کمپنیوں میں ڈالا،، انہوں نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی پر بھی خوب تنقید کی ،، کہا ،، یہ رانا ثنا اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کو شکست دینے کا وقت ہے،، عابدشیر علی کے والد نے کہا کہ رانا ثنانے 18 قتل کرائے،، کپتان نے سیالکوٹ میں بھی جلسہ کیا،، یہاں انہوں نے خواجہ آصف پر گولہ باری کی،، بولے ،، خواجہ آصف یہاں بیٹھ کر اقامہ پر 16 لاکھ کی تنخواہ لے رہا تھا،، خواجہ آصف شکر کرو تمہیں عدلیہ نے چھوڑ دیا،، اسے کرپشن کے گاڈ فادر نواز شریف نے بچایا ،،حکومت میں آکرخواجہ آصف کےخلاف تحقیقات کریں گے،، عمران خان کا کہنا تھا ،، 2013کے انتخابات پر پی پی بک گئی،، فضل الرحمان بھی مخالف ہوگیا،، دھاندلی کےلئے اٹھائی گئی آوازاسمبلی میں کسی نے نہ سنی تو ہم نے دھرنا دیا