پاکستان ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے حکومت اورپاکستان کے عوام کی جانب سے ترکی کے جمہوریت اورقومی اتحاد کے دن کے موقع پراپنی یکجہتی کااظہار کیا ہے جو آج دوہزارسولہ کے شہداء کی یاد میں منایاجارہاہے۔اس سلسلے میں صدررجب طیب اردوان کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا اور وہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لئے ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ چارسال پہلے آج کے دن ترکی کی عوام نے مثالی جرأت وہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے ان مخالف قوتوں کی چال کوناکام بنادیا جو ترکی کے امن واستحکام اور اس کے جمہوری اداروں کو نشانہ بناناچاہتی تھیں۔عمران خان نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ترکی کے امن جمہوریت اورخوشحالی کی جانب سفر کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری پاکستانی قوم کی آوازیکجاہے۔