نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،6زخمی
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی تل ابیب میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6مظاہرین زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنیوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر مظاہرین پولیس پر سنگ باری کی تاہم پولیس کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں6 مظاہرین زخمی ہوگئے۔مظاہرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تیس اہلکاروں اور بلدیہ کے انسپکٹروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔