ٹرمپ کا ہانک کانگ کی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم
امریکی صدر ٹرمپ نے ہانک کانگ کی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ہانگ کانگ کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی تجارتی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اب ہانگ کانگ کو چین جیسا ہی سمجھا جائے گا۔