فلسطینی عوام کو باوقار زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ترجمان حماس
اسلامی تحریک مزاحمت ''حماس''نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام محاصرے کو توڑنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کو قطری گرانٹ میں داخلے میں تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہاکہ غزہ پر سہولت کاری اور محاصرے کو توڑنے کے اقدامات ہمارے فلسطینی عوام کا حق ہے، یہ حق کسی کا بھی احسان نہیں ۔ القانوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام کو ایک عزیز اور باوقار زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ صہیونی قابض ریاست صرف غزہ کی پٹی کا محاصر توڑنے اور بحرانوں کو ختم کرنے کے اقدامات کے سوا کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہ غزہ کی پٹی پر مزید دبا قابض دشمن کے سامنے میں ایک دھماکہ پیدا کرے گا۔حماس کے ترجمان نے وعدہ کیا کہ غزہ پر آئندہ آنے والی سہولیات فلسطینی عوام کیاستحکام اور قابض دشمن کے اہداف کے حصول میں ناکامی کے دائرہ کار میں آتی ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔