ڈیرہ اسماعیل خان:دریائے لونی میں اونچے درجے کا سیلاب
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بارش سے پہاڑوں سے آنے والا پانی کے ریلوں سے دریائے لونی میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ،نشیبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔علاقہ گنڈہ پوری کے مرکزی شہر کلاچی میں دونوں اطراف سے پانی داخل ہوگیا جن میں محلہ عثمان خیل، محلہ جتانوالہ اور محلہ ہارون آباد شامل ہیں۔کئی مقامات پر پڑ نے والے شگاف کو پر کرنے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت مصروف عمل رہے۔ کئی مقامات پر مکانات گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔