سیشن کورٹ کے گیٹ سے پولیس وین ٹکراگئی
لاہور میں سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی ٹکراگئی۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گیٹ کو نقصان پہنچا۔ گاڑی کے ذریعے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جارہا تھا۔ ٹکر کے باعث زور دار آواز سے افراتفری پھیل گئی تاہم پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔سیشن جج لاہور نے مرکزی دروازے کی فوری مرمت کروانے کا حکم دے دیا۔