راولپنڈی: دو گروہوں میں مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
راولپنڈ ی کے تھانہ چونترہ کے علاقے ڈھوک گجری میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی ہے، اور گزشتہ رات سے ہی دونوں فریقین میں گرما گرمی تھی جو تصادم میں بدل گئی، اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دو افراد کی شناخت وقار اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔