پاکستان کا عراق کے شہر ناصریہ کے ہسپتال میں آتشزدگی پر اظہار تعزیت

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عراق کے شہر ناصریہ کے ہسپتال میں آتشزدگی پر پاکستان اظہار تعزیت کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام عراقی ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر غمزدہ ہیں، جمعرات کو اپنے جاری کردہ بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا عراقی حکومت اور عوام سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، پاکستان اس غم کی گھڑی میں عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں۔