سابق صدر مملکت ممنون حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
سابق صدر مملکت ممنون حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق گورنر سندھ محمد زبیر، جے یو آئی ف کے رہنما قاری عثمان سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق صدرِ مملکت ممنون حسین گزشتہ روز علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ممنون حسین نے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013ء سے 2018ء تک صدرِ مملکت کے عہدے پر فائز رہے