صوبائی اور وفاقی حکومتیں آگاہی پیدا کرنےاورخاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کیلئے مربوط کوششیں کریں:صدرڈاکٹر عارف علوی
صدرڈاکٹر عارف علوی سے سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ غذائی قلت اور صحت کے شعبے میں بڑے چیلنجز ہیں ۔شرحِ تولید اور آبادی میں اضافہ کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی وسائل پر بوجھ کیساتھ سماجی اور معاشی مسائل بھی پیدا کر رہی ہے۔صوبائی اور وفاقی حکومتیں آگاہی پیدا کرنےاورخاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کے فروغ کیلئے مربوط کوششیں کریں۔ داکٹر عارف علوی نے کہا کہ علمائے کرام اور میڈیا خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور بچوں کی پیدائش میں وقفے کی اہمیت کو اجاگر کریں