پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد
چین کے شہر شنگھائی میں پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد کیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میں نئے شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے چینی بحریہ کے بحری و ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کے ہمراہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق سی گارڈینز 2022 کا مقصد مختلف قسم کے سمندری خطرات کے خلاف پیشہ وارانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا مزید فروغ ہے۔ یہ بحری مشق خطے میں محفوظ و مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔