گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے : وزیراعظم
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔