طوفانی بارشوں سے کراچی کی درجنوں اہم شاہراہیں اور سڑکیں تباہ
کراچی: صوبہ سندھ کا دارالحکومت اور ملک کا معاشی حب کراچی مون سون بارشوں کے بعد تباہ حال ہوچکا ہے، شہر کی 97 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ٹوٹ چکی ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ شدید ہوتا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران 97 اہم شاہراہیں اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔