روپے کے مقابلے امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا
آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔