پاکستان کا جمہوریت اور قومی یکجہتی کے دن پر ترکیہ کی مکمل حمایت کا اعادہ
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ، جنہوں نے ترکیہ کی جمہوریت اور استحکام کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط مشترکہ مذہب ثقافت ،لسانی اور روحانی ورثے پر مبنی مثالی تعلقات ہیں اوردونوں ملک وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں اطراف کی سیاسی قیادت کے مضبوط عزم کے ساتھ، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی تزویراتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔