ایم نائن موٹر وے پر مزدہ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6افراد جاں بحق،4زخمی

سندھ کے ضلع جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب مزدہ اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ حادثے کا شکار زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔