پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر دونوں ممالک سےمسلسل رابطے میں ہیں:جان کربی
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بتایا کہ امریکی نمایندہ خصوصی رچرڈاولسن نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی رچرڈاولسن نےکابل میں افغان صدر اور اعلیٰ حکام سےبھی ملاقات کی ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں:دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔امریکا حالات کو تصادم یا خرابی کی جانب جاتا دیکھنا نہیں چاہتا، ہم چاہتےہیں مسئلےکاحل نکالاجائے، جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کو تحفظات ہیں۔۔