بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان بھی پاک بھارت تعلقات کے حامی نکلے
بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کہتے ہیں کہ پاک بھارت مسائل کا حل جنگ نہیں،، جو لوگ ایسا چاہتے ہیں انہیں بندوق دے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیئے،، اسی طرح ان لوگوں کی عقل ٹھکانے آجائے گی، اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جب جنگ کے خوف سے جنگ مسلط کرنے والوں کے ہاتھ پاؤں کانپنا شروع ہوجائیں گے،، تو وہ خود ہی مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر آمادگی کا اظہار کریں گے، سلمان خان کے اس بیان پر ہندو انتہاپسند سیخ پا ہوگئے ہیں اور انھوں نے اداکار کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے