لندن میں چوبیس منزلہ گرین فل ٹاور میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا
برطانوی دارالحکومت لندن کے مغرب میں لٹمرروڈ پر واقع گرینفل ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چوبیس منزلہ عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک سو بیس رہائشی فلیٹس پر مشتمل ٹاور میں لگی آگ سے بچنے کیلئے کئی لوگوں نے کھڑکیوں سے کود پڑے،، اس دوران کئی افراد اپنے ننھے بچوں کو بھی بچانے کیلئے باہر پھینکتے نظر آئے، برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس نے آتشزدگی میں دس سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،، جبکہ چھے ہسپتالوں میں زیرعلاج اڑسٹھ زخمیوں میں سے اٹھارہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، فائر برگیڈ کے دو سو پچاس اہلکاروں نے چالیس انجنوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پایا،، تاہم ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے،حکام نے عمارت کے منہدم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے، میئر آف لندن صادق خان نے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے