ایسا لگ رہا ہے جیسے جے آئی ٹی کنٹینر پر چڑھ گئی ہو،وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نےعمران خان جیسا رویہ اپنا رکھا ہے،لگتا ہے تحقیقیاتی ٹیم بھی کنٹینرپرچڑھ گئی ہے، جس نے تمام اداروں میں لڑائی شروع کرا دی، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے نے نیب،ایف بی آر اورایس ای سی پی پرالزامات لگائے،کیونکہ اس میں عمران خان کی روح آگئی ہے جب کہ سربراہ پی ٹی آئی نے بھی تحقیقیاتی ٹیم کو گود لے لیا ہے.صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ دکھی دل کے ساتھ جے آئی ٹی سے متعلق چیزیں سامنے لا رہے ہیں، کیونکہ ہم جے آئی ٹی کے طریقے کو شفاف بنانا چاہتے ہیں،انصاف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے،جے آئی ٹی تصویر لیک کرنے والے کا نام نہیں بتا رہی جبکہ طارق شفیع کے جے آئی ٹی پر الزامات کا بھی جواب نہیں دیا گیا. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے،خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں،عمران خان نتھیاگلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں