مسلم امہ کوانتشارنہیں اتحاد کی ضرورت ہے،انتہا پسندی ودہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری
سینیٹرشیری رحمان نے اسلام آباد میں بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں افطارڈنردیا۔افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مسلم امہ کوموجودہ صورتحال میں انتشارکے بجائے اتحاد کا مظاہرہ کرناچاہیے،ہمیں ہمسائیہ ممالک سے تعلقات بہترکرنے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں انتہاءپسندی اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا، تعلیمی اداروں میں مذہبی منافرت کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹونے کہا کہ ملالہ یوسفزئی اورمشال خان ہمارے ہیروہیں۔ افطارڈنرمیں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ،شیخ رشید،شیخ صلاح الدین،نیئر بخاری،قمرالزمان کائرہ،فاروق ایچ نائیک،فاٹااوراپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نےبھی شرکت کی