سپاٹ فکسنگ کیس: خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل کا بائیکاٹ ختم کردیا
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبییونل نے سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کی، خالد لطیف کے وکیل نے ایک مرتبہ پھر سے ٹریبینول کی توجہ پہلے والے موقف کی طرف دلائی،،، کہ ٹریبینول کے چیئرمین کا تعلق پی سی بی سے نہیں ہونا چاہیے، خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ اس لیے کیا کیونکہ ٹریبیونل انیس مئی کو ہی ہمارے خلاف فیصلہ سنا چکا تھا، ٹربینول کی کارروائی کی ریکارڈنگ حاصل کرنا ہمارا حق ہے ہمیں ریکارڈنگز فراہم نہیں کی جا رہیں،،، انھوں نے کہا کہ ٹریبینول سے انصاف کی امید نہیں ہے، ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا ہے ، امید ہے اپیل سنی جائے گی۔ پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی کے مطابق پی سی کوڈ آف کنڈکٹ میں خالد لطیف کے موقف جیسی کوئی مماثلت نہیں۔ اگر کوڈ آف کنڈکٹ آئین پاکستان سے متصادم ہوتا تو ہائی کورٹ خالد لطیف کو دوبارہ پی سی بی ٹریبینول میں نہ بھیجتا، خالد لطیف ٹریبینول کے سامنے اقرار کر چکے ہیں کہ وہ بکی سے ملے۔ اینٹی کرپشن ٹریبینول میں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی گئی،ٹربیونل جمعے کے روز خالدف لطیف کے موقف پر کارروائی کرے گا