لندن کی گرینفل عمارت میں اچانک بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
لندن میں پیش آئے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ،، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرینفل ٹاور میں آگ لگنے کے بعد بجنے والے فائر الارم سے بہت ہی کم رہائشیوں کی آنکھ کھلی ،، بلکہ وہ سحری کی تیاریوں میں مصروف مسلمان ہی تھے جنہوں نے دیگر لوگوں کو سب سے پہلے آگ لگنے کی خبر دی،،
حادثے کے بعد محفوظ مقام پر پہنچنے والے رہائشیوں نے بتایا کہ عمارت میں رہنے والے افراد نے دروازہ بجا کر انہیں جگایا جو ممکنہ طور پر مسلمان تھے کیوں کہ رات کے اس پہر مسلمان سحری کے لیے جاگ رہے ہوتے ہیں،
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لوگوں کو عمارت سے باہر نکالنے میں مسلم برادری نے انتہائی اہم کردار ادا کیا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے جن لوگوں کو مدد کرتے دیکھا ان میں سے زیادہ تر مسلمان تھے جو لوگوں کو بچا رہے تھے،