جمشید دستی کی قتل سمیت3مقدمات میں ضمانتیں منظور
ایم این اے جمشید دستی پر قائم 4مقدمات میں سے 3میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے جمشید دستی کی 4میں سے 3مقدمات میں ضمانت منظورہوچکی ہے۔جمعرا ت کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جمشید دستی پر قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جمشید دستی کو 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ جمشید دستی پر 2015میں ہونے والے قتل کا مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل جمشید دستی کی کار سرکار میں مداخلت اور شہری ذوالفقار غوری پر تشدد کے مقدمے میں بھی ضمانت ہوچکی ہے اس طرح 4 مقدمات میں سے 3 مقدمات میں جمشید دستی کی ضمانت ہوگئی ہے۔