مخالفین کی الزامات کی سیاست کا سیاسی جنازہ اٹھنے والا ہے سیاسی قبرکھودی جارہی ہے۔ لیگی رہنما
پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے چار سالوں میں الزامات کی سیاست کی اب ان کا سیاسی جنازہ اٹھنے کے لئے تیار ہے ،ان کی سیاسی موت کے بعد قبر کھودی جارہی ہے،،وزیرا عظم میاں نواز شریف کا ایجنڈا ملکی ترقی اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے آگے بڑھانا ہے،وزیر اعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکے جبکہ اپوزیشن اور عمران خان عوام کوپانچ سالو ں کا حساب دینے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پرعوام ان کا سیاسی جنازہ اٹھائیں گے،رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اورعہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی چوہدری شہباز،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈپٹی میئر مشتاق مغل،حاجی اللہ رکھا،عامر خان،اظہر فاروقی،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیں،ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی،بہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کر لیگا،مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے،لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا،الزام تراشی جھوٹ منافقت کی سیات کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انہیں جان لینا چاہیے کہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔